Wednesday 28 December 2016

کثرت احتلام کا دیسی طریقہ علاج

کثرت احتلام کا دیسی طریقہ علاج

نسخہ اُم الشفاء
بچہ جب لڑکپن سے جوانی کی حدود میں داخل ہوتا ہے تو اس کے جسم میں کئی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں یہی تبدیلیاں اسے بالغ مرد کا روپ دیتی ہیں جنسی جذبات انہی تبدیلوں کا ایک حصہ ہے مادہ تولید کی پیدائش کا سبب بنتے ہیں اس مادہ منویہ کے اخراج کا ابتدائی طبعی طریقہ احتلام کہلاتا ہے ۔

کثرت احتلام کے اسباب

مادہ منویہ کی کثرت رقت اور حدت حرارت کے علاوہ خراش کن امراض گرم خزاؤں کا کثرت سے استعمال اور جنسی تحریک کو ہیجان میں بدل دینے والے عوامل (مشلاََ فحش لٹریچر اور فلمیں وغیرہ شامل ہیں ۔

کثرت احتلام کی علامات ۔

کثرت احتلام میں مریض ذہنی پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے اور بار بار احتلام سے اس کے ذہنی و جسمانی اعضاء کمزور پڑنے لگتے ہیں  ۔ طبیعت میں سستی اور چڑچڑاپن کے علاوہ نسیان اور ضعف بدن کا شکار ہونے لگتا ہے پیشاب کی جلن اور خصیوں کا درد جیسے امراض بھی لاحق ہو جاتے ہیں ۔
احتیاطی تدابیر ۔
کھانا کھانے کے فورا بعد سونے سے گریز کریں سونے سے قبل پیشاب پاخانہ وغیرہ سے اچھی طرح فارغ ہو جائیں پہلو کے بل سوئیں نظام ہضم کو درست رکھیں مریض غیرشادی شدہ ہو تو شادی کر لے ۔
کثرت احتلام کا دیسی نسخہ خاص
موچرس 6 گرام
مصری 12 گرام
دودھ گائے آدھ کلو
دودھ کو خوب جوش دے کر اس میں یہ ادویہ ملا کر صبح و شام پئیں انشاءاللہ کثرت احتلام سے چھٹکارہ ملے گا۔

نوٹ۔ ایک ماہ میں چار سے پانچ بار احتلام ہونا  مردانگی کی نشانی ہے یہ کوئی بیماری نہیں ہے اگر اس سے زیادہ ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں ۔
اگر ہماری یہ کاوش آپ کو اچھی لگے تو ضرور حوصلہ افزائی کریں دعاؤں میں ضرور یاد کیجئے گا ۔
مزید تفصیلات کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزٹ کریں شکریہ 
http://ummulshifa.com/

Saturday 24 December 2016

http://ummulshifa.com/%DA%A9%D8%AB%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%81-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC/

http://ummulshifa.com/%DA%A9%D8%AB%D8%B1%D8%AA-%D8%A7%D8%AD%D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%81-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC/